the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں اگر وہ ملک کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف الیکشن لڑتے تو ان کو شکست دے دیتے۔ کل نشر ہوئے ایک انٹرویو میں مسٹر اوباما نے کہا کہ اگر انہیں تیسری بار صدارتی انتخابات لڑنے کا موقع ملتا تو مسٹر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ تر امریکی عوام کی پسند وہ بنتے۔ مسٹر اوباما نے 2008 میں انتخابی مہم کے اپنے پیغام ہوپ اینڈ چینج (امید اور تبدیلی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اگر مجھے تیسری بار انتخابات لڑنے کا موقع ملتا تو زیادہ تر امریکی عوام نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہوتا۔ تاہم مسٹر ٹرمپ نے مسٹر



اوباما کو ٹویٹر کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا بالکل نہیں ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ روزگار کا مسئلہ ہو یا دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ اور مسٹر اوباما کا منصوبہ صحت قانون، ہر جگہ ان کو ناکامی ملی۔
امریکہ کے آئین کے مطابق دو بار صدر بننے والا امیدوار تیسری بار صدر کے عہدے کا الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اس سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے ترجمان برائن پھالن نے بھی ٹویٹ کیا کہ مسٹر اوباما انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کو شکست دیتے، اگر انتخابات سے ٹھیک پہلے مسز کلنٹن کے خلاف ای میل معاملے میں ایف بی آئی کا بیان نہیں آتا تو وہ بھی مسٹر ٹرمپ کو شکست دیتی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.